ہمارے حکمرانوں کادنیامیں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے،شیخ رشید

495

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کادنیامیں امیج پیشہ ورفقیروں کاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ نے6بلین کمرشل فارن اکائونٹ کاذکرکر کے نیابحران پیداکردیا ہے ،لوگ بینکوں میں اپنے ڈالرلینے جاتے ہیں بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں جنیوامیں امداد کی1سے7سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جوانکے سفارت کاراور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے ،ہمارے حکمرانوں کادنیامیں امیج پیشہ ورفقیروں کاہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوااکا دکاویڈیولنک پرتھے ہمارے وزیروں کا جمعہ بازارلگاتھا،متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کابھی جلدپتہ چل جائیگا،بھوک کاراج صنعتیں بندبیروزگاری کاطوفان یہ ہے13جماعتوں کاکارنامہ، عمران خان تحلیل کرے یا واپس بلائے ایسی اسمبلیوں میں کبھی نہیں بیٹھے گا۔