کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کیلیے پرعزم ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

1225
freedom

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کے لئے پر عزم ہیں۔

ڈاکٹر خالد محمود خان کا کہنا تھا شہداءکے مقدس خون سے بے وفائی نہ پہلے کسی کوراس آئی ہے اور نہ اب آئے گی ،حکومت پاکستان گلگت بلتستان میں اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرے، جماعت اسلامی نظریاتی اور اصولی جماعت ہے ،جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن اللہ کے اس پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچائیں ،روزانہ دو گھنٹے قرآن ،حدیث ،سیرت اور لٹریچر کا مطالعہ کریں ،مطالعے کے کلچر کو عام کریں، منصوبہ عمل کے مطابق وارڈ کی سطح تک نظم قائم اور فعال کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے امراءاضلاع کے ماہانہ جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل تنویر انور خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے۔

ڈاکٹر خالد محمود خان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائی 15لاکھ قابض ہندوستانی فوج کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے لیے پرعزم ہیں کشمیر آزاد ہو گا جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبان ہے او ر صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت کی قربانی دیں گے تو آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی آئے گی نظام عدل قائم ہو گا لوگوں کو انصاف میسر آئے گا ۔