پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کا اعتماد کے ووٹ کا حکم غیر قانونی قرار دیدیا

592
political opponents

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب کا اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکم کو تسلیم نہیں کرتے۔

وزیر آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنر کے غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ ہم نے پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔

ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا۔قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے، سارے نالائق ن لیگ والے پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں، چند ماہ میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں دیں گے۔ترکیہ کی کمپنی اوزپاک سے صفائی کا معاہدہ ہوگیا ہے اب آپ کو ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آئے گی۔