بھارت نے جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے، مشعال ملک

286

اسلام آباد:پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور تہاڑ جیل میں  قید کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھاہے، جہاں موت کا رقص جاری ہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ اپنا حق خودارادیت مانگنے پر کشمیریوں کی آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرادیا جاتاہے، کشمیری عوام تمام تر بھارتی مظالم کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں اوراقوام متحدہ کوکشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔

اہلیہ یاسین ملک نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ایک اورسال گزرچکاہے،دعا ہے 2023کشمیریوں کے لیے بھارتی تسلط سے آزادی کا سال ثابت ہو۔