عمران خان اسمبلی آکر الیکشن کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کریں، احسن اقبال

281
rocket in space

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک بار پھر تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، عمران خان اسمبلی آکر الیکشن کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کریں، ہمارا ایجنڈا معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ  ہمارا ایجنڈا ملک میں امن بحال کرنا ہے، کوئی اس بحالی کے اور ترقی کے سفرمیں حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو خیرمقدم کریں گے، پاکستان کو تصادم نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، عمران خان اسمبلی آکر الیکشن کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کی قیادت صبح و شام ڈیفالٹ کی باتیں کر رہی ہے، یہ پانی پھینکنے کی بجائے پٹرول پھینک رہے ہیں، تحریک انصاف والے اپنی زبان بند رکھیں گے تو بہتر ہوگا، عالمی کمیونٹی پاکستان سے یکجہتی کا اظہارکر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،سیلاب کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا،پاکستان محدود وسائل کے باوجود سیلابی تباہی سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے،عالمی برادری نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،اس حوالے سے جنیوا میں 9جنوری کو اقوام متحدہ اور وزیراعظم کی سربراہی میں عالمی کانفرنس کا انعقادکیا جارہا ہے،عالمی کانفرنس میں پاکستان کے دوست ممالک اور ڈونرز شریک ہونگے،ہم انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ بنانے کےلئے پلان پیش کریں گے۔