نواز شریف اور مریم جنیوا روانہ، شہباز شریف اتوار کو پہنچیں گے

650

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا روانہ ہو گئے، دونوں  رہنما جنیوا میں تقریبا ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

سابق وزیر اعظم کی جنیوا میں معالج سے بھی ملاقاتیں متوقع ہے۔ نواز شریف کے ساتھ خاندان کے مزید 2 افراد بھی جنیوا گئے، ان کی وہاں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان اور ان کے بھائی شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی بھی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔

وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔