پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست 

613
investing

اسلام آباد:بورڈ آف انوسٹمنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ چین نے رواں مالی سال-23 2022 کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کو موصول ہونے والی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں 23 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سرکاری اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال جولائی تا نومبر (مالی سال23 22- کے پہلے پانچ ماہ) میں پاکستان کو چین سے 102.5 ملین ڈالر ایف ڈی آئی موصول ہوئے جو کہ تمام تعاون کرنے والے ممالک سے کل 430.1 ملین ڈالر کا 23.83 فیصد ہے۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار اور تجارتی شراکت دار ہے۔۔گوادر پرو کے مطابق چین کے بعد متحدہ عرب امارات 81.6 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرا بڑا سرمایہ کار ہے جبکہ نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ اور ہانگ کانگ سے بالترتیب 44.3 ملین ڈالر، 22.7 ملین ڈالر اور 22 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کو امریکا سے 13.3 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ باقی دنیا سے 133.6 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی آئی ہے۔۔

گوادر پرو کے مطابق مالی سال-22 2021 میں پاکستان نے چین سے 531.6 ملین ڈالر (مجموعی طور پر 28.46 فیصد) ایف ڈی آئی حاصل کی جبکہ مالی سال-21 2020 میں کوویڈ وبائی بیماری کے باوجود پاکستان نے چین سے 751.6 ڈالر (41.3 فیصد) ملین ایف ڈی آئی حاصل کی۔۔گوادر پرو کے مطابق جولائی تا نومبر 2022 میں سیکٹر کے لحاظ سے ایف ڈی آئی میں پاور سیکٹر نے 204 ملین ڈالر حاصل کیے.