رمیز راجہ کی کرکٹ بورڈ سے اپنی اشیا واپس لینے سے انکاری

363

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے پی سی بی سے اپنی اشیا واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

پی سی بی نے سابق چیئرمین کی اشیا 2 مرتبہ ان کے گھر بھجوائیں، دونوں مرتبہ رمیز راجہ پی سی بی کے نمائندے کو نہیں ملے۔

دوسری مرتبہ رمیز راجہ کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کردیا، تیسری مرتبہ پی سی بی کے نمائندے نے رمیز راجہ کو چیزوں کو بذریعہ کورئیر بھجوانے کے لیے کال کی، رمیز راجہ نے کورئیر کے ذریعے چیزیں وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی کی بورڈ میں رہ جانے والی چیزوں کی حقیقت سامنے آگئی، رمیز راجہ رمیز راجہ کی اشیا میں 1992 ورلڈ کپ کی رپلی کا شرٹ، دو عینک بکس، ایک سونف کی ڈبی شامل ہیں۔

رمیز راجہ کے سامان میں ایک شیلڈ، ایک کیپ، پی سی بی بیگ، لیپ ٹاپ اور چند ایکریڈیشن کارڈز بھی شامل ہیں۔