ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، شہباز شریف

527

اسلام آباد:وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی ۔

 وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں، ریاست اپنی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی،ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اقتصادی روڈ میپ سے معیشت بحال ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔