پنجاب کی سیاسی صورتحال، لیگی ارکان اسمبلی پیر کو لاہور طلب

527

لاہور: ن لیگ نے پنجاب بھر سے اراکین صوبائی اسمبلی کو پیر کے روز لاہور طلب کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب،ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ن لیگ نے صوبے بھر کے تمام ایم پی ایز کو پیر کے روز طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں کیوں کہ وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ اور اسپیکر  و ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔