لاہور : ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے شوشے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین سے نہیں سونے دے رہا۔
انہوں نے عمران خان کی مقبولیت کے ڈر سے سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشنز ملتوی کروائے اور اب یہ لوگ قومی الیکشنز کروانے سے گریزاں ہیں اور فرار چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں۔ عمران خان کو ملکی سیاست سے دور رکھنے کے لئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔ پوری پی ٹی آئی اس شوشے اور اختراع کی پر زور مذمت کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو اسکی بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے۔عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل اور نا مراد ہے۔الیکشن سے فرار حاصل کرنے کیلئے چور ٹولہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لئے ماحول بنا رہا ہے۔