راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ 13 جماعتوں کا گلدستہ مرجھاگیایہ ہیلی کا پٹرکی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ساراملک تھریٹ الرٹ میں آچکاہے ،ہم نے دہشتگردی ختم کر نی ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا ۔
انہوں نے کہا کہ استعفے اقراری یاانکاری نہیں اب ملک کی بقاکامسئلہ ہے زرمبادلہ کے ذخائرتشویش ناک حدتک6ارب ڈالرسے کم ہوگئے ہیں۔دیکھناہوگاسعودی عرب اورچین سے3-3ارب ملتے ہیں یانہیں، آئی ایم ایف کامسئلہ بھی لٹکاہواہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹینکوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں نگران حکومت انتخابات کیلئے آسکتی ہے ،نظریہ ضرورت دفن ہوچکاہے۔