اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا التوا رکوانے کی کوششیں، الیکشن کمیشن کا وفاق کو خط

449
postpone

اسلام آباد: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے التوا کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا التوا رکوانے کے لیے قانون سازی کی جائے،لوکل باڈی کی مدت ختم ہونے میں تین ماہ رہ جائیں تو ایکٹ تبدیل نہ کیا جائے۔ایکٹ میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاری ضائع ہو جاتی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن سے مزید رپورٹ کیا گیا کہ قانون سازی بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے سے پہلے کی جائے،الیکشن کمیشن آئین کے تحت بلدیاتی الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔