ٹیسٹ سیریز: تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت

367

 کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے داخلہ مفت کردیا ہے۔

پی سی بی نے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا و طالبات سمیت معذور افراد، اولڈ ہومز اور یتیم بچوں کو اسٹیڈیم لائے جانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں، جس سے نیشنل اسٹیڈیم کو بھرا جاسکے۔

خیال رہے کہ گذشتہ میچوں میں تماشائی نہ ہونے کے برابر تھے، جس پر سوشل میڈیاصارفین نے پی سی بی سمیت حکومتی اداروں  پر تنقید کی تھی اور اقدامات بہتر کرنے کیلیے کہا گیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے ٹیسٹ سیریز کے میچ کی انٹری فری کردی ہے۔