عمران خان آمریت کے دروازے سے دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں،  بلاول  

517

لاڑکانہ:وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ عمران چاہتےہیں  آمریت کے دروازے کھلیں تاکہ  وہ  بیک ڈورسے دوبارہ وزیر اعظم بن سکیں،اگر انتخابات وقت پر ہوگئے تو عمران کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے۔

لاڑکانہ میں میڈیکل ٹراما سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول زرداری نے کہاکہ عمران خان جھوٹ  نفرت  اورتقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، اقتدار  کیلئےعمران خان  ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران  خان چاہتے ہیں پارلیمنٹ  اپنی مدت پوری نہ کرے اورملک میں  جمہوری ترقی نہ ہو۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ  اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں   کی موجودگی  میں الیکشن ہوں،اسٹیبلشمنٹ سےعمران خان کے سہولت کارہٹ گئے،مگر کسی اور ادارے میں ابھی بھی موجود ہیں۔