بھارت میں آئی سی یو میں شادی کے بعد دلہن کی والدہ کا انتقال

362

نئی دہلی:بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیمار ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی رچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم نامی خاتون کی بیٹی کا رشہ طے تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد فیملی سمیت خاتون کو بھی بتایا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے جس کے بعد خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے قبل اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں،لڑکے کے گھر والوں کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ فوری شادی پر رضامند ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے والوں کی موجودگی میں فوری طور پر یہ شادی کروائی گئی تاہم شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہن کی والدہ وفات پاگئیں۔