چین کا بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

381
چین کا بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

بیجنگ :چین نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بیجنگ سے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔

غیرمللکی خبر ایجنسی کے مطابق پچھلے ماہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 5 روز کر دی گئی تھی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین میں مارچ 2020 میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازمی کیا گیا تھا۔