کراچی:علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک کے تعاون سے قائم کئے گئے ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا ہے جس میں ایمبولینس سروس فائر سروس اربن سرچ اینڈ ریسکیو سروس،واٹر ریسکیو سروس مہیا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس عالمی بینک کے سندھ ریزیلنس پروجیکٹ کے تحت قائم کیا گیا جبکہ سٹیٹ آف آرٹ پوسٹ میڈیکل ہیلتھ فیسیلٹی کراچی کے چار اضلاع مین اور لاڑکانہ میں شروع ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 سروس کراچی، لاڑکانہ ، ٹھٹ ، سجاول، قمبر،شہدادکوٹ اور حیدرآباد میں موجود ہے اورہفتہ سے سروس بدین میں بھی شروع ہو جائے گی جو کہ مرکزی شاہراہوں پر ہر 50 کلومیٹر پر شروع کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 107 کیڈٹس کے پہلے بیچ کو خصوصی تربیت دے کر ریسکیو کا کام دیا گیا اور مزید 315 کی نئی بیچ کی ٹریننگ جاری ہے، اس ریسکیو سسٹم میں پولیس 15 کو بھی ایڈ کیا جائے گا ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر کیا جائے گا جس کے تحت جیسے ہی کال کی جائے گی تو کال کرنے والی کی لوکیشن تک آجائے گی ۔
حکومتی اتحاد کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم انفرادی طور پر اعتراضات ہوسکتے ہیں،میڈیا اس معاملے پر اپنا ٹائم ضائع نہ کرے۔وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ عدالت میں معاملہ جانا ہی نہیں چاہئے کیونکہ گورنر کو اسمبلی بلانے کا اختیار حاصل ہے۔