انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، جرائم کا حساب بھی ہوگا، خواجہ سعد رفیق

725

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویڈیو بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اس دن ہواجب منتخب حکومت گرا کرایک کرپٹ پلے بوائے بہروپیے کو وزیر اعظم سیلکٹ کیاگیا۔

عمران خان سازش جھوٹ مکاری ووٹ چوری اورخوشامدسے حکمران بنے۔بطور حکمران ان کی کارکردگی منفی صفر تھی۔ان کی کوئی اخلاقیات نہیں ہیں، ان کا ہر گناہ جواز رکھتا ہے اورہر مخالف گناہ گار ڈکلئیر کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے باہر چند سو افراد کا ناکام اجتماع کرنیوالو!تم جتنی چاہے غلاظت اگلو۔ این آر او نہیں ملے گا۔الیکشن وقت پرہوں گے اور  جرائم کا حساب کتاب بھی ہوگا۔چالاکیاں، شعبدہ بازیاں ،بد زبانیاں کام نہیں آئیں گی۔