راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبرہے، جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہے ،اسٹاک مارکیٹ 40ہزارپوائنٹ سے نیچے گندم 4100من سے اوپرچلی گئی ہے ،اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہی انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں ،مارکیٹیں8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔
پی ڈی ایم زمینی حقائق سےبےخبرہےگندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہےسٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سےنیچےگندم4100من سےاوپرچلی گئی ہےاسلام آبادکےبلدیہ سےبھاگنےوالےالیکشن سےفراری ہیں انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں مارکیٹیں8بجےبندکرانےسےکچھ نہیں ہوگاالیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 21, 2022
27کلو میٹر کیا قتدار کوبچانے کیلئے حکمرانوں نے سارے ملک کودائو پرلگا دیا ہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا گورنراور سپیکرمیں پھڈاہے ،پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے ،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈا ہے ،ہرطرف پھڈا ہی پھڈا ہے72گھنٹے اہم ہیں،جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔