چین، ہائی اینڈ مسافر کاروں کی فروخت میں تیز ترین اضافہ

350
چین کی آٹوموبائل برآمدات میں تیز رفتاری سے اضافہ ریکارڈ

بیجنگ :نوول کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین میں تیار کردہ ہائی اینڈ مسافر کاروں کی فروخت میں تیزرفتار اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: چین کی آٹوموبائل برآمدات میں تیز رفتاری سے اضافہ ریکارڈ

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو مینوفیکچرز کے مطابق اس عرصے میں 35 لاکھ 10 ہزار کاریں فروخت کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.7 فیصد زائد ہے۔

ایسویسی ایشن کے مطابق صرف نومبر میں 3 لاکھ 80 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 18.2 فیصد زائد ہے۔

یہ اعدادوشمار ہائی اینڈ مسافر کار مارکیٹ کی اچھی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہیں اور اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ مارکیٹ نے نوول کرونا وائرس کی رکاوٹوں کے باوجود اپنی مضبوط لچک کو برقرار رکھا ہے۔