بلاول نے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔علامہ قاضی عبدالقدیر خاموش

329

اسلام آباد :جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین ومعروف عالم دین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹونے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا بلاول بھٹوکے ایک جملے نے پورے بھارت کوہلادیاہے جب سے فسطائیت پسند مودی اقتدار میں آیا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں زیرِ عتاب ہیں۔

بلاول بھٹو کے خطاب نے اپنے نانا اور ماں بی بی شہیدکی یادتازہ کردی ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی رہنماؤں حاجی عبدالغفارسلفی ودیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے بھارتی جنتا پارٹی اور اس کے حواریوں کی جانب سے پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایک جملے نے بھارتی وزیراعظم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے اور اب مودی اور اس کے حواری لاکھ وضاحتیں کرتے پھریں، سچائی کو چھپا نہیں سکتے۔  ب

ھارت میں آر ایس ایس اور بے جے پی کے غنڈے احتجاج کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن اب ان کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو بات کی ہے وہ صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں کا موقف نہیں ہے، بلکہ امت مسلمہ اور بھارتی مسلمانوں کے دل کی آواز بھی ہے۔

علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہا کہ دنیا کے سامنے پاکستان اور کشمیر کا مضبوط کیس رکھنے اور مودی کو بے نقاب کرنے پر، میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کاز کی عالمی سطح پر مضبوط اور نتیجہ خیز وکالت صرف کوئی بھٹو ہی کرسکتا ہے۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں مظلوم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کی جس طرح سے نمائندگی کی اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

 دنیا کے سامنے بلاول بھٹو زرداری نے حقائق سامنے رکھ دئیے ہیں اب بین الاقومی برادری کو بھی اپنی آنکھیں کھولتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کے لیے اپنی آواز اٹھانی چاہیے کشمیر کے حوالہ سے آج تک اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پڑی ہوئی ہیں اب اقوام متحدہ کو ان قراردادوں سے دھول صاف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دبا ڈالنا چاہیے تانکہ دنیا بھر کا اقوام متحدہ پر اعتماد دوبارہ بحال ہو۔