صدر عارف علوی سمیت سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے، شیخ رشید

568
backdoor

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ ریشد احمد نے کہا ہے کہ صدر علوی سمیت سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے،آخری وقت تک معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ ریشد کا کہنا تھا پرویز الٰہی کی ملاقاتوں کے مثبت نتائج نہیں ملے، ق لیگ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، لوگوں نے پرویز الٰہی کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کیں لیکن سب سے پہلے ڈیزولوشن پر دستخط پرویز الٰہی نے کیے۔

شیخ ریشد احمد کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی 12 جماعتوں کی اجتماعی قبر بن گئی ہے۔ عمران خان ہیرو بن گیا ہے اور تمام کیسز سے سرخرو ہوکر نکلے گا۔ یہ عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں اور اسکی موجودگی میں الیکشن نہیں کرانا چاہتے، اگر فیصلہ عوام کے پاس ہے تو (ن) لیگ کا کام تمام ہوچکا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ غلطی پر غلطی کررہے ہیں، عمران خان نے آج ان کی سیاسی قبر کھودنا شروع کردی ہے، 23 مارچ تک یہ سارے مردے دفن ہوجائیں گے۔