سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2سگے بھائیوں سمیت 3 افراد قتل

516
Firing

سوات کی تحصیل مٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بہادر بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک خاتون شامل ہے، مقتولین کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ جائیداد کے تنازع کا لگتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔