پاکستان کرکٹ بورڈ کے پرانے آئین کو بحال کرنے کا فیصلہ

452
Important offer of Pakistan

لاہور : ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014ء کے آئین کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور کرکے ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آئین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے ، عمران خان کے دور حکومت میں کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور کیا گیا تھا تاہم اب نئے آئین میں ترمیم کرنے کی بجائے 2014ء کا آئین ہی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔