لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گےاور ان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ اس موقع پر اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔