چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کرینگے

374

 اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال آئندہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے،

سپریم کورٹ آف پاکستان کی رجسٹری لاہور میں آئندہ ہفتے 2بینچز کیسز کی سماعت کریں گے،پہلے بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ہوں گے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔

دوسرا بینچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے،لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے اور متعلقہ فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔