گوادر میں پہلی بار ”فنانشل لٹریسی گالا” کا انعقاد

2484
Literacy Gala

گوادر میں پہلی بار ”فنانشل لٹریسی گالا” کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر کے نوجوانوں کو مالیاتی اداروں اور مالیاتی آلات کے طریقہ کار،   کے بارے میں زبردست معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

گوادر پرو  کے مطابق  گوادر یونیورسٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے تعاون سے  فنانشل لٹریسی   گالا کا انعقاد کیا جس میں گوادر کے نوجوان مرد و خواتین تعلیم یافتہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گوادر پرو  کے مطابق  اس تقریب میں مختلف بینکوں نے شرکت کی اور اپنے اسٹالز آویزاں کیے اور نوجوانوں کو ان کے پیش کردہ مالیاتی اداروں اور مالیاتی آلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے دلچسپی ظاہر کی اور اسٹالز کا دورہ کیا۔