اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

850

اسلام آباد: ای سی سی (اقتصادی رابطہ کمیٹی) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم

خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری سمیت 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔ اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت سے متعلق سمری پیش کی گئی، جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں: شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر وزیر خزانہ نے اجلاس طلب کر لیا

اتقصادی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت ہاؤسنگ کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔