وزیراعظم کی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

258

 اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور شہری کی شہادت پر افسوس و اہل خانہ سے  ہمدردی کا اظہار  کیا ہے۔ 

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے پر ردعمل میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے۔ مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔ انہوں نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔