اسلام آباد:تاجکستان کے صدر امام علی رحمان پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک واپس روانہ ہو گئے۔
امام علی رحمان گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر شاہ اوردیگر اعلیٰ حکام نے تاجک صدر امام علی رحمان کو نورخان ایئربیس پر الوداع کیا۔
اپنے دورے کے دوران امام علی رحمان نے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف سمیت دیگر پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالہ سے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔