اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات صرف انتخابات کی تاریخ پر ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے کن معاملات پر بات چیت ہورہی ہے، اس سلسلے میں صرف صدر عارف علوی ہی بتا سکتے ہیں، تاہم اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق تاریخ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ سے متعلق صرف عمران خان ہی کو معلوم ہے اور وہ ہفتے کے روز لبرٹی جلسے میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اتحادی ہے اور وہ ساتھ دینے کے معاملے پر اپنی جگہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی۔میں مذاکرات کا حامی ہوں اور یہ الیکشن کی تاریخ پر ہی ہونے چاہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو جہاں پھنسایا وہاں سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں، چودھری نثار سے رابطہ نہیں اُن کیلیے مشورہ ہے کہ سیاست کریں۔