شہباز شریف حکومت کو خطرہ، اہم اتحادی جماعت کی جلد علیحدگی کا امکان

302
separation

اسلام آباد: وفاقی میں اہم اتحادی جماعت کے جلد حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل گروپ) نے حکومت میں رہنے یا حکومتی اتحاد سے نکلنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیاہے ،

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارٹی کے اجلاس میں حکومت چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا ہمارے وسائل، کوئی بلوچستان سے متعلق سنجیدہ نہیں، اس طرح کے رویے سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، حکومت نے ہماری شکایات دور نہ کیں تو شہباز شریف کی حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نےکابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔