پھولوں کے شہر پشاور تجاوزا ت کی زد میں آنے سے حسن متاثر

432

پشاور:پھولوں کا شہر پشاور تجاوزا ت کی زد میں آنے سے شہر کا حسن شدید متاثر ہونے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور ایک بار پھر بدترین تجاوزات کی زد میں آگیا اور دکانداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کر لیا ہے اور دکانوں کا اضافی سامان جہاں فٹ پاتھوں پر رکھ رہے ہیں وہیں فٹ پاتھ قابضین نے بھی رہی سہی کسر پوری کر دی اور ساتھ ہی ہتھ ریڑھیوں اور چھاپڑیوں کی بھی شہر بھر میں بھرمار ہو گئی ہے جس کے باعث جہاں آئے روز بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے وہیں بیشتر بازاروں سے پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا ۔

اندرون شہر ہشت نگری،کریم پورہ،گھنٹہ گھر اور فقیر آباد سمیت بعض دیگر علاقوں میں دکانداروں نے اپنی حدود سے کئی فٹ تجاوز کر لیا ۔شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔