اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی آج اتوار کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طہ 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد اوآئی سی کی جانب سے کشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاشکرگزارہوں، کشمیری دہائیوں سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ملک ہے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکرٹری جنرل سےاسلاموفوبیا سے نمٹنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اوآئی سی17ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں تھیں سفارشات پرعملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اوآئی سی کادورہ کشمیریوں سے امہ کی یکجہتی کاپیغام ہے، کشمیری بہن،بھائیوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اوآئی سی کو پاکستان آمدپر خوش آمدید کہتا ہوں، اوآئی سی مسلم دنیا کاسب سے بڑانمائندہ پلیٹ فارم ہے،مسلم امہ کےلیے اوآئی سی کے کردارکوسراہا۔