لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں چوہدری پرویز الہی سے امید ہے کہ وہ عمران خان سے وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
لاہور میں سندس فائونڈیشن کے دورے پرنجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ بلاوجہ خدشات نہیں پالنے چائیں ، دس پندرہ روز میں اسمبلیاں تحلیل ہوجانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی 73 فیصد عوام فوری انتخابات کے حق میں ہیں،صدر علوی اور اسحاق ڈار میں مفاہمت ہوتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن فوری انتخابات سے کم پر بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں اتنی جلدی رائے قائم نہیں ہو سکتی تاہم اچھی توقعات رکھتے ہیں۔