انگلش کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم

487

 ملتان:انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس  نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ہمیں تصوراتی اور جدت پسندانہ ہونا پڑے گا،

ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے،بین اسٹوکس نیکہا کہ  ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350اوورز کا کھیل ہو،اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا،اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کپتان انگلش ٹیم نے کہا کہ مارک ووڈ فٹ ہیں ان کا کھیلنا تقریبا یقینی ہے تاہم بین فوکس کی واپسی کی گارنٹی نہیں۔