اسموگ کے باعث لاہور میں سرکاری و نجی اسکولز کو چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری

389

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں ہفتہ وارچھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے، چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔

لاہور: اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان

حکم نامے کے مطابق اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اسکولز میں تعطیلات کا یہ فیصہے تاحکم ثانی جاری رہے گا اور دوبارہ کھلنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ حکام اور اساتذہ کو اسکولز کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو ہوم ورک کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ پڑھائی کا حرج نہ ہو۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔