سراج الحق کا درست مطالبہ

475

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں مذاکرات کرنا ہی چاہتی ہیں تو سویلین بالادستی، انتخابی اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ کی سیاست سے دوری پر کریں اصلاحات کے بغیر انتخابات کے نتائج اسی طرح کے آئیں گے جیسے پہلے آتے رہے ہیں۔ انہوں نے درست کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے اعلان کردیا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی تو مذاکرات میں سیاسی رہنما ایسا میکنزم تیار کریں کہ اس اعلان پر روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ انہوں نے انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر کرانے کی بات کی ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں ملک کے لیے کوئی بہتری چاہتی ہیں تو متناسب نمائندگی کے اصول کو اختیار کریں۔ سیاست کا سارا کچرا تیزی سے صاف ہوجائے گا۔ پھر الیکٹ ایبلز کی سیاست بھی ختم ہوگی اور پارٹیوں کی اہمیت ہوگی افراد کی نہیں لیکن کیا یہ سیاسی رہنما ایسا کریں گے۔