کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے پارک میں نصب سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مجسمے پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔
Disgusting statue of Shaheed Mohtrama Benazir Bhutto placed in Quetta by PPP.
PPP rules in the name of SMBB, and they have not realized what they had installed.This statue must be removed. Stop insulting SMBB.
Picture shared on WhatsApp pic.twitter.com/NCSfHkKTB3
— Veengas (@VeengasJ) December 5, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بینظیر بھٹو کے کوئٹہ کے پارک میں نصب مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے وابستہ ایک صارف نے لکھا کہ پیپلز پارٹی جس نام پر حکمرانی کرتی ہے، اسے پتا ہی نہیں کہ یہ مجسمہ کیسا نظرآ رہا ہے۔
Benazir Bhutto statue at Benazir Bhutto Shaheed park Quetta.
Really? Is this a respect or are they mocking her? Shame on #PPP people who can’t even honor the pride of #Pakistan. pic.twitter.com/axyJQqM7D1— Nazia Memon (@Nazia_Memon48) December 6, 2022
ایک دوسری خاتون صارف نے اپنی پوسٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئےلکھاکہ کیا واقعی بے نظیر بھٹو شہید کا مجسمہ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم انہیں عزت دے رہے ہیں یا ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟۔
انسانی حقوق کی ایک کارکن نے مجسمے کو ہتک آمیز قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ بے نظیر بھٹو کا صوبائی دارالحکومت کے پارک میں نصب مجسمہ پاکستانی خواتین کی تضحیک کے مترادف ہے۔
Contacted with Administrator Quetta Jabbar Baloch to replace the insulting statue of Shaheed Bibi installed in Shaheed Benazir Park, He assured to replace the statue.
This park is managed by the Cantonment Board Quetta , In this regard the CEO of CBQ will also be contacted.
1/2— Hayat Khan Achakzai (@HayatKhanHKA) December 5, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس مجسمے کو جلد تبدیل کردیا جائے گا۔