اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کرنے کیا جائے، بلوچستان ہائیکورٹ

444

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کرنے کاحکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ مقدمات کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر سماعت بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوئی۔

جسٹس عامر رانا نے ایڈووکیٹ نصیب اللہ اور اقبال شاہ کے ذریعے دی گئی درخواست کی سماعت کے دوران دلائل سنے اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار ملزم اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔اس کے علاوہ انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔