اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بہترین انداز میں کام کررہے ہیں۔ روالپنڈی ٹیسٹ جیتنے پر انگلینڈ کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ مشترک ہے ،17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے، کرکٹ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔