نوشہرہ : صوبہ خیبرپختونخجوا کے علاقہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او عمر خان نے بتایا ہے کہ نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے علاقہ میں پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ 2 شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس موبائل پر ہوئے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے، جن میں ہیڈ کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللّٰہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں، جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جبکہ دھماکے میں زخمی پولیس اہلکارو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔