راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ہے، فواد چوہدری

326

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ، بے جان اور بے وقعت ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ آپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو،اس سے قبل ایک بیان میں  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں، سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔