کرناٹک: بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 58 سالہ شخص کے پیٹ سے 187 سکے نکال لیے۔
جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے ایک ضلع بگلاکوٹ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ذہنی طور پر متاثر اس شخص(جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کو الٹیوں اور پیٹ کے درد کی شکایت تھی۔
بدھ کے روز ریاست کے دارالحکومت بینگالورو کے ایچ ایس کے اسپتال کے ایک ڈاکٹر ایشور کالابُرگی نے بتایا کہ شرٹزوفرینیا کے مرض میں مبتلا یہ شخص دو تین ماہ سے سکے نگل رہا تھا۔
ڈاکٹروں نے اس شخص کی اینڈو اسکوپی کی اور پیٹ سے 1.5 کلو گرام کُل وزن کے 187 سکے نکالے۔ ان سکوں میں 56 سکے 5 روپے کے، 51 سکے 2 روپے کے اور 80 سکے 1 روپے کے ہیں۔