آزاد کشمیر: بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار سب سے آگے نکل گئے

665

مظفر آباد: آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اس سلسلے میں مظفر آباد ڈویژن بھر کی کل 669 میں سے 480 نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

ابتدائی طور پر دستیاب نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 104 نشستیں حاصل کرکے آگے،حکمران جماعت پی ٹی آئی 102 نشستیں حاصل کرکے اس کے پیچھے ہے جب کہ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا معرکہ مسلم لیگ نے مار لیا۔

آزاد جموں کشمیرمیں 31 برس بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ڈویژن بھر میں سب سے زیادہ آزاد امیدوارکامیاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 165 ہے۔پیپلزپارٹی نے 104 اورپاکستان تحریک انصاف نے 102 نشستیں سمیٹ لی ہیں،مسلم لیگ ن نے 86 اور مسلم کانفرنس نے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاری

ابتدائی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا میدان پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے 12 نشستیں جیت کر مار لیاہے جب کہ پی ٹی آئی 8، پیپلزپارٹی 7، مسلم کانفرنس 2 نشستیں لے سکیں۔ یہاں سے 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

 ضلع کونسل مظفرآبادکی کل 41 میں سے پیپلزپارٹی نے 17 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کر لی ہے۔ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کو 16، مسلم کانفرنس کو 3،ن لیگ 2 اورجے کے پی پی کو ایک نشست ملی جبکہ 2 آزادامیدوار کامیاب ہوئے۔

ضلع کونسل جہلم ویلی میں پی ٹی آئی نے 18 میں سے 10 نشستیں جیت کرواضح برتری حاصل کر لی جب کہ ن لیگ 5 اور پیپلز پارٹی 3 نشستیں حاصل کر سکی۔ وادی نیلم سے بھی پی ٹی آئی نے کل 15 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ ن لیگ نے 3 اور پی پی نے 2 نشستیں جیتیں جب کہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

میونسپل کمیٹی پٹہکہ نصیر آباد کی کل 5 میں سے پیپلز پارٹی نے 3،پی ٹی آئی نے 2نشستیں حاصل کیں۔ میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا کی کل 3 میں سے مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو ایک ایک نشست ملی۔میونسپل کمیٹی اٹھمقام کی کل 2 میں سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے ایک ایک نشست جیت لی۔

ٹاوٴن کمیٹی کی کی کل 4 میں سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ٹاوٴن کمیٹی گڑھی دوپٹہ کی کل 4 میں سے پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ ٹاوٴن کمیٹی چکار کی کل 3 میں سے مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں جیتیں جبکہ ایک آزادامیدوار کامیاب ہوا۔