سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھے گی ،اسد عمر

279

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہ ہے کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لئے ایک سے زیادہ ایف آئی آرنہیں ہو سکتی۔ کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آرکٹ چکی ہیں؟ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے۔ نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے، نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں، نہ تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اب تاریخ سب بتائے گی۔کس نے کیا کرا، کیوں کرا، کس کے لئے کرا، سب سامنے آئے گا۔