چینی ٹیکنالوجی میں ہارمنی کے نام سے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف

549
technology

بیجنگ: چین میں موبائل فونز کے معروف ادارے آنر نے اپنا میجک آپریٹنگ سسٹم 7.0 متعارف کروا دیا ہے۔

مستقبل میں ہارمنی آپریٹنگ سسٹم اور آئی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتا ہے۔میجک آپریٹنگ سسٹم 7.0 چاربنیادی ٹیکنالوجیزپرمشتمل ہے جن میں میجک رنگ ، میجک لائیو، ٹربو ایکس اور میجک گارڈ شامل ہیں ۔ یہ آپریٹنگ سسٹم مختلف چپ پلیٹ فارمز اور آپریٹنگ سسٹمز کو باہمی طور پر منسلک کرسکتا ہے۔

آنر ڈیوائس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر جارج ژا نے کہا ہے کہ آنر میجک آپریٹنگ سسٹم آلات اور ماحولیاتی نظاموں میں بلا رکاوٹ ہم آہنگی کو فعال کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں آلات پر مبنی تجربات کو صارفین پر مبنی خدمات میں بدل دے گا۔آنر نومبر 2020 میں ہواوے سے علیحدہ ہو کر خود اختیار ہو گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ کے تحقیقاتی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق آنر نے 2022 کی تیسری سہ ماہی کے دوران چین میں تقریبا 1 کروڑ 27 لاکھ موبائل فون ارسال کیے ۔ آنر قومی سطح پر 17.9 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔