اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاﺅس پہنچے تووزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
سابق صدر نے وزیراعظم کی مزاج پرسی کی جبکہ شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔شہبازشریف اورآصف علی زرداری نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور صحتیابی کے بعد ایک بار پھر انہوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔