نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی اہم بیٹھک

190

اسلام آباد: آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیشرفت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران اہم سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیر غور آئے، اس دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف کی تعیناتی پر پیشرفت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔